21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:56
بھارت نے ویسٹ انڈیز سے تمام د و طرفہ سیریز معطل کردیں
جیو نیوز - ممبئی.......دورہ ادھورا چھوڑنےکی سزا ویسٹ انڈیز کو کچھ یوں ملی کہ بھارت نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تمام د و طرفہ سیریز معطل کردیں ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم مالی تنازع کےبعد بھارت کا دورہ ادھوراچھوڑ کرجا چکی ہے ،جس کے بعد بھارت نے ہنگامی طور پر بی سی سی آئی کے اجلاس کے بعد ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تمام دو طرفہ سیریز معطل کردی جائیں ، تاہم سیریز کی منسوخی سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھارتی بورڈ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں،بی سی سی آئی نے سیریز کی پیشکش قبول کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا، بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی ۔بھارت نے ابتدائی تین ون ڈے میچز کے لئے ویرات کوہلی کو کپتان نامزد کیا گیا ہے ،بورڈ نے بھارت کے مستقل کپتان دھونی کو آرام کا موقع دیا ہے ۔