تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:56

جنوبی افریقا نے نیو زی لینڈ کوپہلے ون ڈے میں6وکٹ سے ہرادیا

جیو نیوز - مائونٹ میگنوئی بے,جنوبی افریقا......جنوبی افریقہ نے اے بی ڈیلولیئرز اور جے پی ڈومینی کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی،مائونٹ میگنوئی بے اوول میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیو زی لینڈکی پوری کیوی ٹیم 45اعشاریہ 1 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔لیوک رونچی صرف ایک رنز کی کمی سے سینچری نہ بناسکے وہ 99 رنز پرآؤٹ ہوگئے ۔فیلنڈر،مورنے مورکل،عمران طاہر اور مکلارین نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جنوبی افریقہ نے 231 رنز کا ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔اے بی ڈی ولئیر89 اور جے پی ڈمینی 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.