تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:27

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا

جیو نیوز - ماؤنٹ مانگانوئی......نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج رات کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ماؤنٹ مانگانوئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 6 وکٹ سے فاتح رہی۔ دوسرے میچ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ اور مہمان جنوبی افریقا نے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں، تین میچ کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.