23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:37
دبئی ٹیسٹ :وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی سنچری
جیو نیوز - دبئی ......دبئی ٹیسٹ میںوکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے بھی سنچری اسکورکر ڈالی،وہ اس میچ میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے،اس سے قبل یونس خان بھی سنچری بنا چکے ہیں۔ سرفراز احمد نے ا80 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی،سرفراز احمد نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اس سے قبل سری لنکا کے خلاف بھی سرفراز سنچری بنا چکے ہیں۔