تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:57

سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا آزادانہ ٹیسٹنگ کرانے کا اعلان

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی اگلے ماہ آزادانہ ٹیسٹنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے تجزیے کیلئے انہیں دس نومبر سے پہلےلندن کی بائیو میکانکس لیب میں ٹیسٹنگ کیلئے بھیجا جائے گا۔بورڈ اس تجزیے کے نتائج کی روشنی میں آئی سی سی سے ری اسیس مینٹ یا پھر دوبارہ ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ کریگا۔ پی سی بی سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستی کیلئے ثقلین مشتاق کی خدمات ایک ماہ کےلیےحاصل کی تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.