تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:54

دبئی ٹیسٹ :پاکستان کے کھانے کے وقفے تک 1وکٹ پر 116رنز

جیو نیوز - دبئی ......پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں کھانے کے وقفے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 116رنز بنالئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 71کے اسکور پر گری جب اظہر علی 30رنز بناکر اسٹیو او کیف کا شکار بننے۔احمد شہزاد 55اوریونس خان 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان کو 267رنز کی برتری حاصل ہے۔آج پاکستان نے دوسری اننگ 38رنز پر دوبارہ شروع کی تھی۔ گزشتہ روز پاکستان کی ناتجربہ کار بولنگ نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو قابو کرلیا، کینگروز 303رنز بناکر پویلین لوٹ گئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.