26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:13
دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے آسٹریلیا کو 221رنز سے شکست دیدی
جیو نیوز - دبئی.......پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو221رنز سے شکست دےدی ہے۔ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے 59رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 92،چھٹی 101 اور ساتویں 105رنز پر گری ۔آٹھویں وکٹ پر اسمتھ اور جانسن نے 65رنز کی شراکت قائم کی۔آخری اننگز کی خاص بات پاکستانی اسپنر ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی بالنگ رہی ۔ان دونوں بالرز نے 9آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ ذوالفقار بابر نے 74 رنز دے کر 5 جبکہ یاسر شاہ نے 50رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ہی بالرز نے میچ میں 7-7کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔میچ میں پاکستان کے سینئر بلے باز یونس خان نے دونوں اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کیں ،اس کے ساتھ سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے سنچریاں بنائیں۔