تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:40

سندھ ہائی کورٹ : علی اکبر شاہ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی

جیو نیوز - کراچی........شکیل یامین کانگا........کراچی پورٹ ٹرسٹ باکسنگ ٹیم کے انچارج اور اولمپک جج علی اکبر شاہ قادری کی کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال کلہوڑو پر مشتمل ڈویزنل بنچ کے روبرو ہوگی۔ باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے علی اکبر شاہ قادری کا تقرر سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں فٹ بال اور باکسنگ ٹیموں کے قیام کے احکامات کی روشنی میں ہوا تھا جس کی باقاعدہ منظوری 1995 میں بورڈ آف ٹرسٹی، سابق چیئرمین ریئر ایڈمرل اکبر ایچ خان، سابق جنرل منیجر فنانس جمیل شیخ اور سابق جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن سید شمیم احمد کی منظوری سے ہوا تھا۔ اعلیٰ کارکردگی کے باوجود کے پی ٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ نے باکسنگ کو نظر انداز کیا۔ علی اکبر شاہ قادری سمیت باکسروں نے اس وقت کے وزیر اعظم ظفر ﷲ جمالی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست کی لیکن انتظامیہ نے وزیر اعظم ظفر ﷲ جمالی کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا۔ 2008 میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود باکسروں کو انداز کرکے نئے بھرتی ہونے والوں کو مستقل کردیا ، جس پر متاثرین نے 2010 میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ 22فروری 2010سے سندھ ہائی کورٹ کے متعدد آرڈر کو بھی کراچی پورٹ ٹرسٹ نے نظر انداز کرتے ہوئے سابق چیئرمین جاوید حنیف خان اور سابق جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن اور موجودہ ایدمنسٹریٹر کراچی کے احکامات کے تحت علی اکبر شاہ قادری کو 18برس بعد غیر قانونی بھرتی کی بنیاد بنا کر ملازمت کے بغیر کسی مراعات نوکری سے برطرف کردیا۔دریں اثنا غلام فرید اور اشتیاق کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں پاکستان ایئر فورس کو دو صفر کی حیران کن شکست دیدی۔ اس کامیابی کے بعد پی آئی اے نے پریمیئر لیگ فٹ بال پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم 9 میچز میں تین شکست کے بعد ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لیگ میں کھیلا گیا پاکستان ریلویز اور افغان ایف سی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ افغان ایف سی آٹھ میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیل پر ساتویں جبکہ پاکستان ریلوے 8 میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ لیگ میں جمعرات کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان واپڈا اور مسلم ایف سی کوئٹہ کے درمیان لاہور کے ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا میچ پاکستان ارٓمی اور نیشنل بینک کے درمیان جناح فٹ بال اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.