تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:32

ایک گھنٹے میں 52 کلومیٹر سائیکل چلانے کانیا ورلڈ ریکارڈ

جیو نیوز - ویانا......آسٹریا کےمیتھیاس برینڈل نے ایک گھنٹے میں اکیاون اشاریہ پچاسی کلومیڑ تک سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔چوبیس سالہ میتھیاس برینڈل نے سوئزرلینڈ میں قائم ورلڈ سائیکلنگ سینٹر میں ایک گھنٹے کے دوران اکیاون اشاریہ پچاسی کلومیڑ تک سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل جرمن سائیکلسٹ Jens Voigt's نے رواں برس 18 ستمبر کو ایک گھنٹے میں اکیاون اشاریہ گیارہ کلومیٹر تک سائیکل چلانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.