تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:43

پی سی بی کا یونس خان کو انعام دینے کااعلان

جیو نیوز - لاہور.........آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر پی سی بی نے یونس خان کو انعام دینے کااعلان کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہےکہ یونس خان کی نظر میں پیسے کی کوئی اہمیت نہیں، وہ جو کرتےہیں ملک اورٹیم کے لیے کرتے ہیں۔ شیریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نوجوان کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں، ویمن کرکٹرز کے معاملات اب پی سی بی خود دیکھے گا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر بورڈ یونس خان کو انعام دے گا،یونس خان جو بھی کرتا ہے اپنے ملک اور ٹیم کے لئے کرتا ہے، اس کی نظر میں پیسے کی کوئی قدر نہیں، وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہے۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ ہی ویمنز کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھے گا، بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل انڈر 21 کرکٹ چیمپئن شپ ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.