2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:9
جنوبی افریقہ کے مشہور فٹ بالر سینزو میوا کی آخری رسومات ادا
جیو نیوز - کیپ ٹاؤن.....جنوبی افریقہ کے مشہور فٹ بالر سینزو میوا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ڈربن کے فٹ بال اسٹیڈیم میں آخری رسومات کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب میں جب سینزو کاقومی پرچم میں لپٹا جسد خاکی لایا گیا توہزاروں سوگوار وں کی آنکھیں شدت غم سے اشک بار ہوگئیں۔سینزو کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے ان کی تصویروں والی شرٹس زیب تن کی ہوئی تھیں جبکہ آخری رسومات کے سلسلے میں جنوبی افریقی صدر نے قومی پرچم سر نگوں کرنے کے احکامات بھی جاری کر رکھے تھے۔نوجوان فٹ بالر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002ء میں لیگ کھیل کر گیا جبکہ گذشتہ برس وہ باقاعدہ طور پر جنوبی افریقا کی قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بنا۔واضح رہے کہ27سالہ سینزو میوا کو 26اکتوبر کے دن ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔