2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:26
مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری
جیو نیوز - ابوظبی.......پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور بناڈالی۔مصباح الحق نے ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کرڈالی،انہوں نے صرف 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 52رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے جیک کیلس نے 24 اور شاہد آفریدی نے 26گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔