تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:15

پاکستان نے آسٹریلیا کو 32سال بعد وائٹ واش کردیا

جیو نیوز - ابوظبی .........ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 356رنز سے شکست دے کر 32سال بعد وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری بار 1982ء میں وائٹ واش کیا تھا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔ پاکستان نے 2 میچز کی سیریز 0-2سے جیت لی۔آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد مصباح الحق عمران خان اور جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 603کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری ٹیم 246رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ذوالفقار بابر نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہےجبکہ جنوبی افریقہ پہلے اورآسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔مصباح الحق کو مین آف دی میچ جبکہ یونس خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو شکست دے کر اچھا لگا، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے ان کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی دکھائی، نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں مستقل جگہ بنالی ہے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فتح کی حق دار تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.