تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:24

ٹی 20:آسٹریلیا اور جنوبی افریقا آج ایڈیلیڈ میں مد مقابل ہوں گے

جیو نیوز - ایڈیلیڈ ......آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سریز کا پہلا میچ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا،پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے ولا کوئی آسٹریلیو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچ ،چوکوں اور چھکوں کی برسات میںمقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فینچ کریں گے ،جبکہ ٹیم میں شین واٹسن کی بھی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے والا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں۔جنوبی افریقا بھی ڈیل اسٹین ،اے بی ڈیولیئرز اور فاف ڈوپلیسی کے بغیر ہی میدان میں اترے گی ۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کامیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.