تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:4

ہیڈ کوچ اور کپتان میں ٹیم کے انتخاب پر اختلافات

جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان شاہد خان آفریدی میں رسہ کشی کے باعث بھارت کے خلاف ٹیم کا انتخاب درست نہ ہو سکا جس کا نتیجہ پاکستان کی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس ٹیم سلیکشن پر متفق نہیں تھے، وقار یونس بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے کے حق میں نہیں تھے،دوسری جانب آفریدی محمد سمیع کو کھلانا چاہتے تھے۔

اس صورت حال میں نہ تو کپتان نے وکٹ دیکھی اور نہ ہیڈ کوچ نے، بس دونوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کومیدان میں اُتاردیا ،اسی رسہ کشی میں ٹرننگ ٹریک پر چار فاسٹ بولر ٹیم میں شامل کرلیے گئے اور ڈگ آئوٹ میں بیٹھےسارا تماشا دیکھتے رہے ،پھر نتیجہ وہی نکلا جو سب نے دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.