تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:56

ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا 2تبدیلیوں کا فیصلہ

جیو نیوز - موہالی ......ورلڈ کپ ٹی 20میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں 2تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے،ان فٹ وہاب ریاض اور محمد حفیظ آئوٹ جبکہ خالد لطیف اور عماد وسیم کوشامل کرنے کے ساتھ زخمی محمد عامر کو بھی فائنل الیون کا حصہ رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم میچ آج موہالی میں ہورہا ہے ۔ پاکستان یہ میچ جیتا تو آگے جانے کی امیدیں رہیں گی ورنہ اگر مگر کی کہانی شروع ہو جائے گی۔پاکستان ٹیم انجریز کے مسائل کا شکار ہے،وہاب ریاض اور محمد حفیظ ان فٹ ہیں وہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کا زخم کھانے والی پاکستانی ٹیم کے ایک دو نہیں تین تین کھلاڑی محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور محمد عامر فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے،حفیظ اور وہاب تو آج میچ کے باہر ہیںالبتہ عامر ایکشن میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 میں آج پاکستان اپنا اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گاگرین شرٹ اس شکست کے بعد ایونٹ میں مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا تاہم پاکستان جیت کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی پوزیشن میں آسکتا ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم بھارت سے 5 وکٹوں سےشکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.