25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
گریم اسمتھ ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے مستعفی
اردو ٹائمز - گریم اسمتھ جنوبی افریقہ کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے۔ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑدیں گے۔انتیس سالہ گریم اسمتھ نے استعفیٰ کا اعلان جوہانسبرگ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ دوہزارگیارہ کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑدیں گے۔ اسمتھ نے کہا کہ وہ مزید پانچ سے چھ سال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اوراپنی ذمہ داریاں کم کئے بغیریہ ممکن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گیاورتینوں فارمیٹس میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اسمتھ کودوہزارتین میں صرف بائیس سال کی عمرمیں تمام فارمیٹس کیلئے کپتان مقررکیا گیا تھا۔ اسمتھ کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے نہ صرف ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ آسٹریلیا کی سرزمین پرپہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریزبھی جیتی۔ اسمتھ کی جگہ یوہان بوتھا یا آبی ڈی ویلئیرزکوٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقررکئے جانے کا امکان ہے۔