تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

خواہش ہے پاکستان 2011 کا ورلڈ کپ جیتے

اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 2011 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ 2011 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں 1992 کی یاد تازہ کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ کو چھوڑنے سے قبل میری خواہش ہے کہ پاکستان آئندہ سال کھیلا جانا والا ورلڈ کپ اپنے نام کرے اور قوم کو جیت کا بڑا تحفہ دے ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ انہوںنے ان خبروں کو بھی مسترد کیا تھا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کھلاڑیوں کے ساتھ اختتالافات کی کی بنا پر کیا ۔ شاہد آفریدی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انگلینڈ میں ٹوئنٹی 20 اور ایک روزہ سیریز کے لئے ٹیم کو پھر سے جوائن کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.