25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
عزت سے بلایا گیا توکھیلنے کیلئے تیار ہوں، یوسف
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ اگرانہیں عزت کے ساتھ بلایا گیا تو وہ ریٹائرمنٹ ختم کرکے ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیارہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سعید انورکے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کے لئے کھیلنا ہے، اگرپاکستان ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تووہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے تیارہیں ورنہ گھرپرٹھیک ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ سے بات ہوئی ہے اورانہوں نے چیئرمین کوبھی یہی پیغام دیا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اورٹریننگ پرپوری توجہ دیرہے ہیں۔ محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ پاکستان ٹیم متحد ہوکراچھی پرفارمنس دے تواسے شکست دی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کو کپتان بنانا بورڈ کا فیصلہ ہے وہ کسی کی بھی قیادت میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ یوسف نے کہا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ پوری دنیا میں چھا گئی ہے جس سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے۔