25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مرلی دھرن کا آخری ٹیسٹ میچ
بی بی سی اردو - سری لنکا کے شہر گال میں کھیلنے جانے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔
سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھپن رنز بنائے ہیں۔سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دلشان اور سنگاکارا ہیں۔
سنگاکارا نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو تین رنز بنائے اور سہواگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ میچ بارش کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو گیا۔
کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن سپنرمرلی دھرن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
سری لنکا کے باؤلر، مرلی دھرن کو ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے تاہم انہیں آٹھ سو وکٹیں لینے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔
کلِک مرلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اڑتیس سالہ مرلی دھرن، پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد امید ہے کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلتے رہیں گے۔ مرلی دھرن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان رواں ماہ کیا تھا۔