25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کامران، شعیب ملک اور کنیریا عالمی کپ سے باہر
اردو ٹائمز - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کامران اکمل، شعیب ملک اور دانش کنیریا کو عالمی کپ کی پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے کلیئرنس نہیں دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ روکنے کے لئے سخت اقدامات عائد کرنے پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا جائے جن پر کسی بھی قسم کے شک وشبہات ہوں۔ پی سی بی نے اس ضمن میں چالیس کھلاڑیویں کی ایک فہرست آئی سی سی کو بھیجی تھی جس میں سے شعیب ملک، کنیریا اور کامران اکمل کے ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ عالمی کپ دو ہزار گیارہ کے لئے تمام چودہ ممالک اپنی تیس رکنی ابتدائی ٹیم انیس دسمبر تک آئی سی سی کو دے دیں گے۔