25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ذوالقرنین کیس:برطانوی حکام کا پی سی بی سے رابطہ
اردو ٹائمز - پاکستان کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر جمعہ کو مانچسٹر میں برطانیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سامنے پیش ہوں گے جس میں انکی سیاسی پناہ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ذوالقرنین حیدر آٹھ نومبر کو دبئی میں پاکستان ٹیم کا ہوٹل چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے دعوی کیا تھا کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے میچ فکس کرنے کے لئے دھمکیاں ملی تھیں ۔ لندن میں ذوالقرنین نے بین الاقوامی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی۔برطانیہ کے میڈیا کے مطابق برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ھے اور اس سے ذوالقرنین حیدر کے بارے میں معلومات حاصل کی ھیں۔ ذرائع کے مطابق ذوالقرنین حیدر کے دو وکیل انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں اور انکا کیس کمزور ہو تا جا رہاہے تاہم درخواست نامنظور ہونے کے بعد ذوالقرنین حیدر کو اپیل کا حق حاصل ھو گا۔