تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کیلئے پی سی بی پر دبا ؤ

اردو ٹائمز - میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں کوٹیم سے باہرکرنے کیلئے پی سی بی پرآئی سی سی اورانگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کی جانب سے دباو بڑھ رہا ہے۔ برطانوی اخبارنیوزآف دی ورلڈ نے پاکستان ٹیم کے چارکھلاڑیوں سلمان بٹ، کامران اکمل، محمد عامراورمحمد آصف پراسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انگلش اخباردی سن نے پوری پاکستان ٹیم کو وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبارکا کہنا ہے کہ واضح ثبوت فراہم کئے جانے کے باوجود کرکٹ حکام نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پاکستانی کیمپ میں خاموشی بہت سے شکوک وشبہات کوجنم دے رہی ہے۔ اخبارکے مطابق پاکستان ٹیم کولندن سے اس طرح ٹانٹن پہنچادیا گیا جیسے کچھ ہواہی نہیں ہے۔ اسکینڈل میں نامزد چارپلئیرزاب تک ٹیم کیساتھ کیوں ہیں۔ایک اوربرطانوی اخبارڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اسکینڈل میں نامزد چار کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریزسے ڈراپ کر دے جبکہ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کی بھی یہی خواہش ہے کہ یہ پلیئرزون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہ ہوں۔ اخبار نے آئی سی سی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ گزشتہ کئی ماہ سے ان کھلاڑیوں پرنظررکھے ہوئے تھا۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیئرمین اعجازبٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کھلاڑی کومعطل نہیں کیاجائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں پرصرف الزامات ہیں، ان پرنہ کوئی چارج لگایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ملا ہے اسلئے فی الحال کھلاڑیوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.