25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
میانداد کی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سلیکشن
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاندادکو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔دورہ نیوزی لینڈکیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں بھی سابق کپتان جاوید میانداد بیٹنگ کنسلٹنٹ کی خدمات انجام دیں گے،ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کوٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ بھی بھیجا جائے گا،جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیٹوئنٹی،دو ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلے گی،دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کاکیمپ آٹھ دسمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا ۔