تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

زیڈان اور رونالڈ و کا متاثرین سیلاب کیلئے میچ

اردو ٹائمز - پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سابق معروف فٹ بالرز زیڈان اور رونالڈومیدان میں کود پڑے۔ متاثرین کی مدد کے لیے دوستانہ چیریٹی میچ کھیلیں گے۔یہ پندرہ دسمبر کو یونان کے شہر پائے ریس Piraeus میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا مقصد پاکستانی سیلاب متاثرین اور ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کے لیے فنڈ جمع کرنا ہے۔برازیل کے سابق فٹ بالر رونالڈو اور فرانس کے سابق فٹ بالر زین الدین زیڈان اقوام متحدہ کی طرف سے خیر سگالی کے سفیر ہیں۔ وہ دنیا سے غربت کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے دوہزار پندرہ تک کا ہدف متعین کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی یونانی فٹ بال کلب اولمپیاکوس ایف سی کے خلاف کھیلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.