25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
معطلی کا فیصلہ برقرار رکھنا نا انصافی ہے،سلمان ،عامر
اردو ٹائمز - آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار کرکٹر سلمان بٹ اور محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھنا نا انصافی اور پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔دبئی سے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران انہیں رونا نہیں آیا جب کچھ کیا نہیں تو رونا کیسا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لئے حکومت اور پی سی بی کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے ۔