تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سلمان بٹ اور محمد عامرکو موقع دیا جائے گا،محسن خان

اردو ٹائمز - چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے سلمان بٹ اور محمد عامر کو آئی سی سی کے ہاتھوں معطلی ختم ہونے پر انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی سیریز میں پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ محسن حسن خان نے کہاکہ محمد عامر اور سلمان بٹ دبئی میں ہونیوالی سماعت میں ان کی معطلی ختم ہو گئی تو ان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے پی سی بی کے کلیئرنس کی ضرورت ہو گی۔ محسن حسن خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شکست کا ذمہ دار پاکستانی بلے بازوں کو ٹھہرایا جو غلط شاٹس کھیل کر آئوٹ ہوئے اور بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینئرز کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو کم بیک کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی ٹیم سے کم نہیں ہے وہ ہر ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر کی گئی ہے اور دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.