25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
محمد یوسف کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ
اردو ٹائمز - ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ٹیم مینجمینٹ نے محمد یوسف اور اسپنر رضا حسن کو طلب کر لیا۔ یونس خان ایک بار پھر نذر انداز کر دئیے گئے۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بتایا کہ محمد یوسف کو فوری طور پر دورہ انگلینڈ کیلئے طلب کیا گیا۔ اعجاز بٹ کے مطابق انہوں نے یونس خان کو طلب نہیں کیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کی شمولیت سے ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہو گا۔ جبکہ کامران اکمل کے کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ انکی پرفارمنس پر ہے۔دوسری جانب لیگ اسپنر دانش کنیریا کو کاونٹی کھیلنے کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور انکی جگہ نئے اسپنر رضا حسن کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یونس خان کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔