25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ممکنہ تیس پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان
اردو ٹائمز - کرکٹ ورلڈ کپ 2011کے لیے پاکستان کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، شعیب ملک اوردانش کنیریا اسکواڈ کاحصہ نہیں جبکہ کامران اکمل کوشامل کرلیا گیا ۔ لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کااجلاس تقریبا تین گھنٹے جاری رہا جس کے بعد پی سی بی نے پریس ریلیز کے ذریعے ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کیا۔ وکٹ کیپرکامران اکمل اور اسٹاربیٹسمین محمدیوسف کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان شعیب ملک اورلیگ اسپنردانش کنیریا ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔کامران اکمل ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ دیگرکھلاڑیوں میں محمدحفیظ، احمدشہزاد، توفیق عمر، ناصر جمشید،یونس خان، مصباح الحق، عمراکمل، اظہرعلی، اسد شفیق، نوید یاسین، شاہد آفریدی عبدالرزاق، یاسرعرفات، رانا نویدالحسن، عبدالرحمان، سعیداجمل، سرفراز احمد، سلمان احمد، یاسرشاہ، ذوالفقاربابر، شعیب اختر، عمرگل ، وہاب ریاض، سہیل تنویر، تنویراحمد، اعزاز چیمہ، جنیدخان اور اسد علی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔