25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مستقبل میں ٹیم مینجمنٹ کو فری ہینڈ دیا جائیگا
اردو ٹائمز - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے کہا ہے کہ مستقبل میں ٹیم مینجمنٹ کو فری ہینڈ دیا جائیگا اور وہ کارکردگی کے بارے میں جواب دہ ہوگی ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گولڈ میڈل ٹیم کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم اگلے ہفتے کھلاڑیوں کو مل جائے گا انہوں نے کہا کہ مصر کی ٹیم کے آنے سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کی راہیں کھلیں گی، انہوں نے کہا کہ ڈچ کوچ پانچ فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کیلئے سوچ بچار جاری ہے۔