25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نیوزی لینڈ کے خلاف سولہ رکنی ٹیم کااعلان
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ شاہدآفریدی کپتان برقرار، مصباح الحق نائب کپتان ہوں گے۔ محمدیوسف آئوٹ کامران اکمل کو ٹیم میںشامل کرلیاگیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد آفریدی ون ڈے سیریز کیلئے کپتان جبکہ مصباح الحق نائب کپتان ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں محمدحفیظ، کامران اکمل، اسدشفیق، عمراکمل، وہاب ریاض، تنوراحمد، یونس خان، احمدشہزاد، سہیل تنویر، عبدالرزاق، عبدالرحمن، سعیداجمل، شعیب اختر اور عمرگل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں محمدیوسف جگہ نہ بناسکے ان کی جگہ کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔