25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ون ڈے سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
اردو ٹائمز - انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یونس خان ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ون ڈے ٹیم میں کپتان شاہد آفریدی، سلمان بٹ، محمد یوسف، عمر اکمل، کامران اکمل، محمد حفیظ، عبدالرحمان، محمد عامر، سعید اجمل، عمر گل، وہاب ریاض، شاہ زیب حسن، شعیب اختر، فواد عالم، عبدالرزاق، محمد آصفکو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ شعیب ملک، عمران فرحت، یاسر حمید اور عمر امین کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد عرفان اور عبدالرحمان اسٹینڈ بائی ہوں گے۔ یونس خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محسن خان نے کہا کہ یونس خان کے انتخاب کے لئے بورڈ سے کلیئرنس نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کپتان سے مشاورت کرکے ٹیم منتخب کی گئی،ذوالقرنین حیدر کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ سے یونس خان سے متعلق بات کی تھی لیکن ان کی شمولیت کے بارے میں چیئرمین نے کلیئرنس نہیں دی، محمد یوسف کی شمولیت سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔