25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان 20سال بعد ایشین گیمز کے فائنل میں
اردو ٹائمز - پاکستان ہاکی ٹیم نے برسوں سے روٹھی جیت کی دیوی کو مناہی لیا۔گرین شرٹس گوانگ ژو میں ایشین گیمز کی ہاٹ فیورٹ جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی اسٹروکس پر شکست دے کر 20سال بعد ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے22منٹ پر محمد وقاص نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی،تاہم دوسرے ہاف میں 39ویں منٹ میں جنوبی کوریا کے کانگ مون کیو نے میچ ایک ایک سے برابر کردیا ۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا اور فیصلہ پنالٹی اسٹروکس کی بنیاد پر ہوا۔ پاکستان نے گول کیپر سلمان اکبر کی شاندار کارکردگی کی بدولت تین کے مقابلے میں چار گول سے جنوبی کوریا کو شکست دے کر سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس سے پاکستان نے 1990میں ایشین گیمز کانہ صرف فائنل کھیلا تھابلکہ گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ صدر اور وزیراعظم نے شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔