25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان کاشماردنیا کی خطرناک ٹیموں میں ہے ، اسمتھ
اردو ٹائمز - جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ کاکہناہے کہ یواے ای میں پاکستان سے سیریز میں توجہ بہترین کرکٹ کھیلنے پررکھیں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم پیرکوعلی الصبح ابوظبی پہنچ گئی۔جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹی ٹوئنٹی منگل کوکھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ کاکہناہے کہ اسپاٹ فکسنگ الزامات پرکوئی فکر نہیں ۔ان امور سے نمٹناآئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔انکی ٹیم مقابلے سے بھرپور کرکٹ کھیلنے آئی ہے اوراس کی پوری توجہ بہترین کھیل پیش کر نے پر رہے گی۔ گریم اسمتھ نے کہاکہ پاکستان کاشماردنیا کی خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف تنازعات کے بھی عادی ہیں، پاکستان ٹیم سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز سے ہماری ٹیم کو پریکٹس کا اچھا موقع ملاہے اور تمام کھلاڑی بھرپور فارم میں اور فٹ ہیں۔