25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح
وائس آف امریکہ - انگلینڈ کے شہر لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی ٹیم 15 سال بعد آسٹریلیا سے کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
میچ کے چوتھے روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 40 رنز درکار تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کو سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 88 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 258 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 170رنز کی اہم برتری حاصل کرلی تھی تاہم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 349رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کے 180 رنز کا ہدف دیا۔
انگلینڈ میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔