تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستان نیوزی لینڈ،آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائیگا

اردو ٹائمز - ویلنگٹن ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سریز کا آخری اوردوسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ کو ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنگٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 3بجے ٹکرائیں گے۔ ہیملٹن میں کامیابی کے بعد پاکستان کو 1-0 سے برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پرعزم ہیں کہ ان کی ٹیم میچ جیت کر 4سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیاب ہو جائیگی۔ کیوی ٹیم میں فاسٹ بائولر ڈیرل ٹفی کی شمولیت سے بائولنگ رینک بہتر ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.