25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان سکواش فیڈریشن نےعامر اطلس پرپابندی لگادی
اردو ٹائمز - : پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستان کے نمبر ون سکواش کھلاڑی عامر اطلس خان پر سکواش کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حیران کن فیصلے کے ساتھ ساتھ پاکستان سکواش فیڈریشن نے عامر اطلس کو دی گئی تمام سہولیات بھی واپس لے لی ہیں۔ عامر اطلس خان نے بتایا کہ سکواش فیڈریشن نے یہ فیصلہ جان شیر خان کی ہدایت پر کیا ہے۔ عامر اطلس نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کا جو صلہ انہیں دیا گیا ہے وہ جس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک خط لکھیں گے۔ جس میں وہ اپنے ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔