25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی کرکٹرز کا سخت امتحان
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر یاورسعید کے مطابق دورئہ انگلینڈ میں دو ماہ کے دوران چھ ٹیسٹ قومی ٹیم کیلئے سخت امتحان ہے۔ پاکستان، آسٹریلیاکیخلاف ہوم سیریز کاپہلا ٹیسٹ منگل سے لارڈز میں کھیلے گا۔یاورسعید نے کہاکہ پاکستان میں اہلیت کی کوئی کمی نہیں، اہم دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کو متحد رکھنا ضروری ہے۔ بیس سالہ عمراکمل میں انہیں مستقبل کا ویوین رچرڈز نظر آرہاہے اور عامر نے اٹھارہ سال کی عمر میں دنیاپر اہلیت ثابت کردی ہے۔ہم ینگسٹرز کی صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہدآفریدی کو کپتان اس لئےمقررکیاگیا کہ وہی پلیئرز کو یکجاکرکے ایک ٹیم بناسکتے ہیں انہیں یقین ہے کہ آفریدی کامیاب کپتان ثابت ہونگے۔ یاورسعید نے کہاکہ آسٹریلیا سے کھیلنے کیلئے کھلاڑی کا ذہنی طور پرمضبوط ہونا ضروری ہے اور وہ اسی کی کوشش کررہے ہیں۔