25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دوہزارچودہ کے لوگو کی جوہانسبرگ میں رونمائی
اردو ٹائمز - فٹبال ورلڈکپ دوہزارچودہ کے لوگوکی جوہانسبرگ میں رونمائی کی گئی۔ تین سال قبل میں برازیل کو متفقہ طور پر دوہزارچودہ کے فٹبال ورلڈکپ کا میزبان مقرر کیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ میں جاری ورلڈکپ میں برازیل کی مہم کوارٹرفائنل میں ختم ہوگئی،لیکن انہوں نے ابھی سے اگلے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے۔ جمعرات کو جوہانسبرگ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ورلڈکپ دوہزار چودہ کے لوگو کی رونمائی کی گئی ۔تقریب میں برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوانے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر صدر ڈی سلوا نے کہاکہ ہمارے لئے ورلڈکپ دوہزاردس ابھی ختم نہیں ہوا،ورلڈکپ لوگو کی رونمائی کیساتھ ہم نے اگلے ورلڈکپ کی مہم شروع کردی ہے۔