تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

اردو ٹائمز - شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم طویل دورئہ انگلینڈ کیلئے سری لنکا سے براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورئہ انگلینڈ کا آغاز ایم سی سی کیخلاف ایک روزہ میچ سے کریگی۔ آسٹریلیا سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز پانچ اور چھ جولائی کو ہونگے۔تیرہ جولائی سے پہلا ٹیسٹ لارڈز اور اکیس جولائی سے دوسرا ٹیسٹ لیڈز میں کھیلا جائیگا۔جس کے بعد میزبان انگلینڈکیخلاف چارٹیسٹ،دوٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ دورئہ انگلینڈ بہت سخت ہوگا،آسٹریلیا سے میچز میں ہرموقع سے فائدہ اٹھاناہوگا۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ جس طرح آسٹریلیا کوہرارہا ہے اس سے کافی حوصلہ ملا ہے، اگر ٹیم متحد ہوکر کھیلی تواچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ایشیاء کپ میں دونوں میچ لڑکرہارے جو اچھی علامت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.