تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پی سی بی چیئرمین کا سلیکشن سے تعلق نہیں ہونا چاہئے

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کا ٹیم کی سلیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے اور اگر چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کرے تو سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے استعفی دیے دینا چاہئے ۔ایک انٹریو میں معین خان نے کہا کہ جب ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیع دی جائے گی تو ایسے ہی نتائج آئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ کرکٹر یونس خان کو ذاتی رنجش کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچز میں اس طرح کی کارکردگی دکھانی ہے تو بورڈ کو چاہئے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹکو ختم کرکے صرف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلے ۔ٹیم اور انتظامیہ دونوں شکست کی ذمہ دار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری اپنے شوق کی وجہ سے آسکتی ہے ۔معین خان نے کہا کہ کرکٹر سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد سمیت تمام سابق کرکٹرز کو آگے آکر پی سی بی سے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوال کرناچاہئے ۔ذولقرنین کی کاکردگی میں بہتری آسکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.