25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پی سی بی کا بیٹنگ کوچ کی تقرری پر غور شروع
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹسمینوں کی حالیہ کارکردگی کودیکھتے ہوئے بیٹنگ کوچ کی تقرری پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخرقومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی تقرری پرغورشروع کردیاہے۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے مطابق نوجوان کرکٹرز کی خامیوں کو دورکرنے کیلئے بیٹنگ کوچ کی تقرری پر غور کیاجارہا ہے اور اس حوالے سے سابق کپتان انضمام الحق کی پیشکش کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ انگلینڈ سے واپسی پر انضمام سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے۔ اعجازبٹ نے کہاکہ وہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی طرح انگلینڈسے سیریز میں بھی قومی ٹیم کے کم بیک کیلئے پرامیدہیں۔قومی ٹیم میں تبدیلیوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یوسف اور رضاحسن کی شمولیت چیف سلیکٹرمحسن خان کو اعتماد میں لیکراورٹورسلیکشن کمیٹی کے مشورے سے کی گئی ہے۔