تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

علیحدہ علیحدہ ٹیمیں بنانے کی ضرورت نہیں

اردو ٹائمز - سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ پی سی بی کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں بنانے کی ضرورت نہیں ہیں، اس سلسلہ میں شاہد آفریدی کی جانب سے دیا جانے والا بیان غلط ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ بلے باز اگر پُر اعتماد ہو تو وہ ہر طرح کی کرکٹ میں پرفارمنس دکھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توفیق عمر کو وکٹ پر ٹھہرنے کا تجربہ حاصل ہے، اسے ٹیم میں شامل کرکے نمبر تین پر کھلانا چاہئے جبکہ اظہر علی اور عمر امین کو چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر کھلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے یونس خان کے ساتھ برا سلوک کیا ہے تو یہ افسوسناک بات ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر یاورد سعید اس کے ذمہ دار ہیں تو یاور سعید کو بڑا پن دکھاتے ہوئے یونس خان سے ملاقات کرنی چاہئے۔ عامر سہیل نے کہ پی سی بی میں ہیومن ریسورس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.