25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کھلاڑی فٹ اورڈسپلن کی پابندی کر رہے ہیں، انتخاب
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے کھلاڑیوں کو سخت تربیت دی جارہی ہے.تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ڈسپلن کی پابندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے دو سیشنز میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کرکٹر رہے ہیں اور کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ انتخاب عالم نے کہا کہ کیمپ میں تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور بھر پور توجہ سے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کے پانچویں روز ٹیم منیجر انتخاب عالم، کوچ وقار یونس اوراسسٹنٹ کوچ عاقب جاید کی نگرانی میں اتوار کے روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف صبح کے سیشن میں ہی پریکٹس کی۔