تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کھلاڑیوں نے مقامی مسجدمیں نماز عید ادا کی

اردو ٹائمز - دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی مسجد میں نماز عید ادا کی۔ جنوبی افریقا کے مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ نے بھی عید کی نماز پڑھی۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور جنوبی افریقا کے مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ نے دبئی کی راشد ہسپتال کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔پاکستانی کھلاڑی کپتان مصباح الحق، محمد سمیع، عمر اکمل، عدنان اکمل، اسد شفیق، اظہر علی، سعید اجمل، عمران فرحت کے ساتھ ساتھ مینجر انتخاب عالم، اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم، سیکورٹی افسر میجر ریٹائرڈ خواجہ نجم اور اینالسٹ محمد طلحہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے مینجر موسیٰ حاجی، سیکورٹی افسر محمد جنید نے ہاشم آملہ کے ساتھ نماز عید پڑھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.