تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

شاہدآفریدی ورلڈکپ تک کپتان برقرار

اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ نیسلمان بٹ کو دورہ نیوزی لینڈ تک ٹیسٹ اور شاہدآفریدی کو ورلڈ کپ تک ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کاکپتان برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میںبہتری کیلئے قیادت میں تسلسل ضروری ہے،اسی لئے سلمان بٹ اور شاہدآفریدی کو طویل مدت تک کپتانی پربرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان بٹ نے ناتجربہ کارٹیم کے ساتھ عمدہ قیادت کی ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نےآسٹریلیا کوپندرہ اورانگلینڈ کونو سال بعد شکست دی اسی لئے وہ یواے ای میں جنوبی افریقہ اور دورئہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔شاہدآفریدی کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں ۔ورلڈکپ دوہزار گیارہ تک قیادت ملنے سے وہ میگا ایونٹ کی بہتر پلاننگ کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.