25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست سے بے حد مایوسی ہوئی
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پربے حدمایوسی ہوئی ہے۔جس کاازالہ ون ڈے سیریز میں کریں گے۔ابوظہبی میں جنوبی افریقہ کیخلاف دوسراٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد شاہد آفریدی نے کہاکہ انہیں ایک بڑا ٹوٹل بنانے کی امیدتھی۔لیکن بیٹسمین توقع کے مطابق اسکور نہیں کرسکے۔لیکن وہ سب سے زیادہ مایوس اپنی ذاتی کارکردگی سے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہاکہ انکی ذاتی پرفارمنس ٹیم کیلئیبے حد اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔لیکن وہ دونوں میچوں میں توقعات پوری نہیں کرسکے۔جس کا ٹیم کوبھی نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایکروزہ میچز میں وہ بہترکھیل پیش کریں گے۔بیس اوورز کے میچز میں اپنی خامیوں کاجائزہ لیکر ون ڈے سیریز میں بہترکارکردگی پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ون ڈے میچزمیںیونس خان کی واپسی سے مڈل آرڈر بیٹنگ کواستحکام ملے گا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریزکی ناکامی کا ازالہ ایک روزہ میچوں میں کریں گے۔