25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وقار یونس کا بیٹسمینوں کی مسلسل ناکامی پرپریشان
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے بیٹسمینوں کی مسلسل ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ رنز نہ ہونے کی وجہ سے بالرز کی کارکردگی بھی ناکافی رہی۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں نے ایک پرتبہ پھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نےبالرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ میں نہیں ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق کھیلا، بیٹسمینوں نے پچیس سے تیس رنز کم بنائے بالرز کی پرفامنس نے متاثر کیا مگر کم رنز ہونے کی وجہ سے ہم میچ نہ جیت سکے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان یوہان بوتھا نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا مگر نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اعتماد پر پورا اترے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جس کے بعد پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔