25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ویلنگٹن ٹیسٹ میں سخت مقابلہ کی توقع ہے، وقار یونس
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ سے ویلنگٹن ٹیسٹ میں سخت مقابلے کی امیدہے۔ ویلنگٹن میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ انہیں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے ایک سودس رنز پرڈھیرہونے کی توقع نہیں تھی لیکن ہمارے بولرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کوفتح دلائی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاًعبدالرحمن کی بولنگ بہت عمدہ رہی۔ مہمان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ویلنگٹن کی وکٹ زیادہ تیز اور باؤنسی ہے۔ جہاں ٹیل اینڈرز کی بیٹنگ اہم ثابت ہوگی۔پہلے ٹیسٹ میں بھی ہمارے آخری چاربیٹسمینوں نے ایک سوگیارہ رنز بنا کر ہمیں بانوے رنز کی برتری دلائی تھی جوفیصلہ کن ثابت ہوئی۔