25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ٹی20میں افریقہ کو بھارت کے ہاتھوں شکست
اردو ٹائمز - جنوبی افریقہ میں بھارت کی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو دورے کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں ایک 168 رنز بنائے اور اس دوران اس کی 6 وکٹیں گرئیں۔ بھارت کی طرف سے کوہلی اور وجے نے بیٹنگ کی شروع کی۔ لیکن بھارت کی پہلی وکٹ اٹھارہ رن پر گری جب وجے پارنل کی گیند پر وین وک نے کیچ لیا۔ وجے کے آئوٹ ہونے پر شرما کھیلنے آئے اور انھوں نے تریپن رن بنائے۔ شرما نے تریپن رن صرف چونتیس گیندوں پر بنائے۔ سریش رائینا نے تیئس گیندوں پر41 رن کی دھواں دھارانگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز بھی ٹھیک نہیں ہو سکا اور ان کے اوپنر ہاشم آملہ صرف چھ رن کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئے۔ لیکن جنوبی افریقہ کے دوسرے اوپنر وین ویک نے زبردست اننگز کھیلی اور انتالیس گیندوں پر ٰٰٰ67 رن بنائے۔ اوپنر مورنی وین وک نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے چوبیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ جنوبی افریقی سرزمین پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بولر مکھایا نتنی اس میچ میں ناکام رہے۔ انہیں چار اوورز میں چھیالیس رنز پڑے اور وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔ دورہ جنوبی افریقہ میں اب تک بھارت نے ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم کی ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بارہ جنوری سے شروع ہوگی۔